تین افراد کا قتل کرنے والے 3 بھائیوں کو عمر قید کی سزا

کراچی: تہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 3 سگے بھائی مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تہرے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 3 سگے بھائی مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ مجرموں میں عارف عباسی، فیضان عباسی اور عادل عباسی شامل ہیں، عدالت مجرموں کا چوتھا بھائی ملزم فیصل عباسی عرف موٹا کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

پولیس کے مطابق مجرموں نے پاپوش نگر میں ہوٹل پر فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں سدھیر احمد، وزیر احمد اور بہنوئی محمد کو قتل کیا تھا۔ مقتولین اور مجرموں کے درمیان رکشے کی پارکنگ پر جھگڑا چل رہا تھا،مجرموں کیخلاف پاپوش تھانے میں یکم جون 2015 کو مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

The post تین افراد کا قتل کرنے والے 3 بھائیوں کو عمر قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2YVIks8
via IFTTT

Please follow and like us:
error

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *